ای۔کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معزز وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جناب محمود اسلم، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد زاہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر سرور سمیت محکمہ ہاؤسنگ اور محکمہ اطلاعات کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ای۔کھلی کچہری کے دوران سرکاری ملازمین اور ممبران کی شکایات اور تجاویز کو تفصیل سے سنا گیا۔ وزیر موصوف کی ہدایت پر بیشتر مسائل کو اسی روز حل کر دیا گیا جبکہ باقی شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے اس موقع پر آگاہ کیا کہ تمام تصدیق شدہ ممبران جنہیں ممبرشپ کارڈ جاری ہو چکے ہیں، کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کا عمل آئندہ دو ماہ کے اندر شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ کی تشکیل کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد اسے صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، اور کابینہ کی منظوری کے بعد بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں قواعد و ضوابط کی منظوری کے بعد پلاٹس کی الاٹمنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جناب محمود اسلم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام ممبران کو پلاٹ کی اس اہم سہولت سے مستفید کیے جائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صوبائی حکومت اور محکمہ ہاؤسنگ کی ایک بڑی کامیابی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ای۔کھلی کچہری وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر منعقد کی جا رہی ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا تاکہ ممبران اور عوام کی شکایات کو شفافیت کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
خوشحال سرکاری ملازمین — مضبوط ادارے — خوشحال خیبر پختونخوا۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us