السلام علیکم
خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کا یہ ایک سالہا سال پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا، کہ انہیں معیاری اور کم لاگت رہائشی سہولت فراہم کی جائے جسے موجودہ حکومت نے عملی جامہ پہنایا ۔ اس منصوبے پر کئی برسوں سے کام جاری تھا جو موجودہ حکومت کی ترجیحات اور دلچسپی سے مکمل ہوا۔
حکومت خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ہاؤسنگ نے اس منصوبے کو قانونی اور انتظامی تحفظ فراہم کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی سے خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ منظور کروا کے ہاؤسنگ فاونڈیشن کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا ۔
اس ضمن میں محکمہ ہاؤسنگ نے صوبے بھر کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی باقاعدہ رجسٹریشن مکمل کی اور تمام درخواست گزاروں کی متعلقہ محکموں کے ذریعے ویریفکیشن کی گئی۔ اور 75163 سرکاری ملازمین کو بحیثیت ہاؤسنگ فاونڈیشن کے ممبرز کو جدید طرز کے ڈیجیٹل کارڈز جاری کیے گئے۔
محکمہ ہاؤسنگ نے ہاؤسنگ فاونڈیشن کے ممبرز کے لیے رہائشی منصوبوں کے قیام کی خاطر صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زمینوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مردان کوہاٹ، سوات اور دیگر اہم اضلاع شامل ہیں۔ ان مقامات پر مرحلہ وار جدید ہاؤسنگ اسکیموں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔مزید برآں، محکمہ ہاؤسنگ نے اپنی موجودہ ہاؤسنگ اسکیموں میں بھی سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین مستفید ہو سکے ۔
یہ منصوبہ نہ صرف سرکاری ملازمین کو اپنی چھت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ یہ حکومت خیبر پختونخوا کے اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی فلاح اور بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
یہ اقدام حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک تاریخی سنگ میل ہے، جو سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں ایک نئی مثال قائم کرے گا۔
"خوشحال ملازمین… مضبوط ادارے… اور روشن خیبر پختونخوا"
محکمہ ہاؤسنگ ،حکومت خیبرپختونخوا
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us